اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی38پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی ،50یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق جولائی،اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق جولائی کے لیے15پیسے،اگست کے لیے 23پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے ۔نیپرا کا کہنا ہے کہ جولائی میں کے الیکٹرک نے 1ارب63کروڑ 36لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی جبکہ اگست میں 1ارب58کروڑ49لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی،کے الیکٹرک اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت میں اضافہ ہوا۔نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق 50یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کے الیکٹر ک نے بجلی کے بلوں میں کچھ پیسے کمی تھی جس سے صارفین کو بلوں میں ریلیف ملا تھا ۔