بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، رقم کی منتقلی کیلئے زبردست سہولت متعارف

19  اکتوبر‬‮  2016

کراچی (این این آئی) ملک میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے موبائل فنانشل سروسز فراہم کرنے والے ادارے جاز کیش اور ٹرینگلو کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ٹرینگلو کو عالمی سطح پر مختلف ممالک کے درمیان ڈیجیٹل ترسیلات زرکا مرکزخیال کیا جاتا ہے۔اس معاہدہ سے جاز کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے جس کا مقصد وقت کی تبدیلی اور عالمی مشقوں کے مطابق پروڈکٹس اور سروسز کو ڈیجیٹل کرنا ہے۔مالی اورترسیلات زر کی خدمات فراہم کرنے والا عالمی نیٹ ورک ٹرینگلواب اس شراکت داری کے ذریعے عالمی سطح پر جاز کیش استعمال کرنے والوں کو رقم کی منتقلی کی خدمات عالمی سطح پر پیش کر سکے گا۔اس سلسلہ میں لانچ پارٹنر LycaRemit موبائل/برقی ترسیلات زر کوبرطانیہ سے جاز کیش موبائل اکاؤنٹس اور کیش کلیکشن سینٹرز تک منتقلی کے قابل بنائے گا۔اس طرح یہ اقدام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ملک میں بینکاری کی خدمات سے محروم طبقے کو بھی ان کے موبائل کے ذریعے بینک تک رسائل مل سکے۔اس شراکت کے بارے میں موبی لنک کی وائس پریزیڈنٹ ڈیجیٹل اینڈ موبائل فنانشل سروسز، انیقہ افضل ساندھو نے کہا:’’ایک با سہولت اور قابل

اعتماد انداز میں کسٹمرز کی مالی ضروریات کو ڈیجیٹل کرنے کے سفر کا اگلا مرحلہ ٹرینگلو کے ساتھ شراکت داری کی صورت میں شروع ہو گیا جس پر ہم بہت پرجوش ہیں۔ یہ تعاون برطانیہ میں رہنے والے لوگوں کو اس قابل بنائے گا کہ وہ اپنے ایسیعزیزوں کو براہ راست رقوم بھیج سکیں جنہیں شاید ان کے علاقہ میں بینک تک رسائل حاصل نہ ہو۔اس طرح کی شراکت کے ذریعے ہم تیزی سے بڑھتے ہوئے موبائل اکاؤنٹس کے کسٹمرز کو ریٹیل اور آن لائن ادائیگیوں تک رسائی فراہم کر کے ہم انہیں مزید اہل بنانے کے بارے میں پر اعتماد ہیں۔‘‘اس اقدام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کسٹمرز عالمی ترسیلات زر اپنے جاز کیش موبائل اکاؤنٹس میں وصول کرنے کے بعد ملک بھر میں پھیلے ہوئے 65,000سے زائد ریٹیلرز اور 10,000سے زائد ATMSکے ذریعے نقدرقم نکال سکیں گے۔ یہ شراکت داری کے نتیجہ میں ملائشیا میں قائم Money Max ، Unique Change اور Remit Incentive بھی جاز کیش موبائل اکاؤنٹس میں رقم منتقل کر نے کے قابل ہو جائیں گے۔ مزید یہ کہ ٹرینگلو کے ذریعیبرطانیہ اور ملائشیا میں موجود دیگر شراکت دار بھی اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ 2017تک سنگاپور، اسپین اور دیگر خلیجی ممالک میں جاز کیش کی سروس فراہم کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…