پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے صوبہ بھر میں مزدورکی کم سے کم اجرت14ہزار روپے مقررکرنے کااعلامیہ جاری کردیا۔مینیمم ویجز بورڈ حکومت خیبر پختونخوا نے بذریعہ اعلامیہ صوبہ بھر میں مزدور کی کم سے کم اُجرت14ہزار روپے برائے 8گھنٹے اوقار کار مقرر کر دی ہے جو کہ یکم جولائی2016سے قابل عمل ہوگا جس کی رو سے کارخانوں اور کمرشل اداروں کے اندر کام کرنے والے تمام مزدوروں(مرد و خواتین ) کو کم سے کم تنخواہ14ہزار روپے ماہوار ملے گی۔ڈائریکٹوریٹ آف لیبر نے تمام متعلقہ اداروں(کارخانے اور کمرشل ادارے) کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ مزدوروں کی کم سے کم اُجرت14ہزار مقرر کریں اور اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کو قانون کے مطابق مقرر کردہ سہولیات بھی مہیاکریں نیز یہ اعلامیہ ڈائریکٹوریٹ آف لیبر کی فیس بک(httpsa://www.facebook.com/dlk pk786) سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا اعلان بھی کیاہے۔