برسلز(آن لائن) گذشتہ ہفتے کے دوران یورپی اور ایشیائی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔تفصیلات کیمطابق یورپی گولڈ مارکیٹ میں رواں ہفتے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے معاہدے صفر اعشاریہ تین فیصد اضافے کے بعد بارہ سو انسٹھ اعشاریہ سات چھ ڈالر فی اونس پر طے ہوئیجبکہ یو ایس گولڈ مارکیٹ میں دس اعشاریہ دو صفر ڈالر اضافے کے بعد دسمبر کے سودے بارہ سو باسٹھ اعشاریہ ایک صفر ڈالر فی اونس پر طے پائے۔ اِدھر ایشیائی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا جبکہ یو ایس گولڈ کی قیمت ایک فیصد اضافے کے ساتھ بارہ سو چونسٹھ اعشاریہ تین صفر ڈالر فی اونس رہی۔ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں چار اعشاریہ پانچ فیصد کمی ہوئی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں