کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال17 کے پہلے تین مہینوں (جولائی تا ستمبر) میں 4698.31ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 4965.81ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ستمبر2016 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1609.29ملین ڈالر تھی جو کہ اگست 2016 کے مقابلے میں 8.6فیصد کم اور ستمبر 2015 کے مقابلے میں 9.34فیصد پست ہیں۔ بلحاظ ملک ستمبر 2016 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 437.87ملین ڈالر، 361.89ملین ڈالر، 210.82 ملین ڈالر، 210.18ملین ڈالر، 182.16 ملین ڈالر، اور 43.6 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ ستمبر 2015 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 483.21 ملین ڈالر، 428.13 ملین ڈالر، 260.43ملین ڈالر، 233.27 ملین ڈالر، 201.34ملین ڈالر اور 33.31ملین ڈالر تھیں۔ ستمبر 2016 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 162.77 ملین ڈالر رہیں جبکہ ستمبر 2015 میں ان ملکوں سے 135.46 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔
مالی سال 17 کے پہلے تین ماہ ،سعودی عرب،امارات،امریکہ۔۔! کس ملک سے کتنے ڈالر پاکستان بھیجے گئے؟تفصیلات جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی















































