نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف کے پاکستانی مشن کے سربراہ ہیرلڈ فنگر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت خطرات سے باہر ہے ٗپاکستان کو اب قرض لینے کی ضرورت نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی تعاون جاری رہے گا،پاکستان نے مزید قرضہ لینے کی درخواست نہیں کی، معاہدے کے مطابق 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی آخری قسط پاکستان کو دے دی ٗپاکستان کے ساتھ ہمارا پروگرام مکمل ہو گیا۔آئی ایم ایف کے پاکستانی مشن کے سربراہ ہیرلڈ فنگر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت خطرات سے باہر ہے،پاکستان کو اب قرض لینے کی ضرورت نہیں ہے۔