ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستانیوں کو مبارکباد ‘‘ چین کے بعدامریکہ بھی میدان میں آگیا ، پاکستان کیلئے بڑا اعلان

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) چین کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایسکچینج کے شئیرز خریدنے کیلئے میدان میں آگئی۔ذرائع کے مطابق نیسڈک کا وفد مذاکرات کیلئے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریگا، نیسڈک اور برطانوی فنڈ نے مشترکہ طور پر شئیرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔دوسری جانب چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں موجود ہے، لندن اور استنبول اسٹاک مارکیٹ ابتدائی دلچسپی کے بعد پیچھے ہٹ چکی ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شئیرزکی فروخت کا عمل نومبر تک مکمل ہونا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے بتایا کہ شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے پاکستانی مارکیٹ کے اسٹرٹیجک شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ نیجولائی میں چالیس فیصد شیئر کی فروخت کے لئے پیشکشیں طلب کی تھیں۔انھوں نے کہا کہ دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کو اکیس اکتوبر تک پیشکش جمع کرانی ہیں۔ اسٹریٹجک شیئرز کی فروخت کے متعلق حتمی فیصلہ نومبر کے آخر تک کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج خطے کی بہترین مارکیٹ ثابت ہورہی ہے، انڈیکس میں رواں سال پچیس فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…