بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جعلی اور غیر سرکاری نمبرپلیٹس استعمال کرنے پر 20ہزار گاڑی مالکان کو وارننگ لیٹر جاری

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)لاہور بھر میں جعلی اور غیرنمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے 20 ہزار گاڑی مالکان کووارننگ لیٹر اور 2لاکھ 80ہزار وارننگ الرٹس جاری کر دیئے گئے۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ ‘ سٹی ٹریفک پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے باہمی اشتراک سے جی او آر کے بعد لاہور شہر میں بھی غیرقانونی اور غیر نمونہ نمبرپلیٹس رکھنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں وارننگ لیٹر اور ایس ایم ایس وارننگ الرٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی اور غیر نمونہ نمبرپلیٹس والی گاڑیوں کو تحویل میں لینے کے لئے خصوصی ای ٹی یونٹ بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔ سینئر ممبر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ سلمان صوفی نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سکیورٹی کے بارے میں خدشات کے پیش نظر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر غیرقانونی اور غیرنمونہ نمبرپلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی اور 30 اکتوبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد غیرقانونی ‘ غیر نمونہ اور غیر سرکاری نمبرپلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو جرمانہ کیا جائے گا اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا جائے گا۔ مذکورہ گاڑی سرکاری اوریجنل نمبرپلیٹ جاری ہونے کے بعد چھوڑی جائے گی۔سلمان صوفی نے بتایا کہ سرکاری نمبرپلیٹ نہ ملنے کی صورت میں ای ٹی او این سی نے شہریوں کی سہولت کے لئے فون نمبر080008786-04299211400-04299211397 اور ایس ایم ایس کے لئے 0315-3151111مہیا کئے ہیں ان کے علاوہ[email protected] پر آن لائن رجوع بھی کیا جا سکتا ہے۔ ای ٹی کی جانب سے قائم کردہ سہولیاتی مرکز روزانہ کی بنیادپر ایک ہزار نمبر پلیٹ جاری کرے گا۔

چین کی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی لی فان نے ارجنٹائن کے لئے نئے ماڈل کی ایکس50- گاڑی تیار کر لی ہے ، چھوٹے سائز کی یہ ایس یو وی 16333یوایس ڈالر میں حاصل کی جاسکتی ہے ، اکتوبر کو لی فان ایکس- 50 کا مہینہ قراردیا گیا ہے ، فی الحال یہ گاڑی عبوری تعارفی قیمت پر کمپنی کے بیونس آئرس شوروم کے علاوہ دیگر تین شہروں میں بھی دستیاب ہو گی ، کمپنی کے جنرل ڈائریکٹر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب سے ہم نے 214بیجنگ آٹو شو میں گاڑی کا ماڈل پیش کیا تھا اسے بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے ، اس سے پہلے مارچ میں کمپنی لی فان ایکس 60-کے نام سے ایک بڑی ایس یو وی متعارف کرا چکی ہے جبکہ اپریل میں اس نے فوئسن ٹرک متعارف کرایا تھا ۔واضح رہے کہ پاکستان میں خاص کراوردوسرے ممالک میں بھی ہنڈاکمپنی کی بنائی گئی گاڑیوں کی بہت مانگ ہے اورہنڈاکو ویسے تو بہترین گاڑیوں کے لیے جانا جاتا ہے مگر اس جاپانی کمپنی نے پہلی بار تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بھی کار تیار کرلی ہے۔ہنڈاا تھری ڈی پرنٹر کے پینل سے گاڑی کو تیار کرنے والی پہلی کمپنی نہیں تاہم یہ سب سے بڑی ضرور ہے اور اس لیے یہ زیادہ نمایاں ہے۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری آٹو شو کے دوران ہونڈا نے اپنی تھری ڈی پرنٹڈ مائیکرو ای وی ایس کو متعارف کرایا۔ابھی تو یہ گاڑی صرف نمائش کے لیے رکھی گئی ہے مگر مستقبل میں اسے فروخت کے لیے بھی پیش کیا جائے گا اور جاپانی کمپنی اس گاڑی کا ڈیزائن صارف یا ڈرائیور کی پسند کے مطابق ڈھال کر دے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک چھوٹی گاڑی ہے اور اس میں ایک وقت میں تین لوگ سفر کرسکیں گے۔کمپنی کے ترجمان نے اس بارے میں کہاہے کہ اس گاڑی کا ڈیزائن اور انجنیئرنگ موٹرسائیکل ڈویژن سے لیا گیا اور یہ گنجان آباد علاقوں کو مدنظر رکھ تیار کی گئی ہے۔ہنڈاکے مطابق یہ تھری ڈی ٹیکنالوجی میں اس کا پہلا قدم ہے اور اسے الیکٹرک کار کی شکل دے کر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق تھری ڈی پرنٹنگ ٹٰکنالوجی سے گاڑی کی مکمل باڈی تیار کرنے سے ڈیزائن کی تیاری کا وقت کم ہوگا جبکہ لاگت بھی کم ہوجائے گی۔اس صورتحال کے پیش نظرکمپنی نے بتایاہے کہ ابھی تھری ڈی پرنٹڈ مائیکرو ای وی ایس کومتعار ف ہی کرایاہے جبکہ دوسری طرف اس کی ڈیمانڈکےلئے کمپنی کے ساتھ رابطوں میں اضافہ ہوگیاہے اورلوگ اوردوسرے ادارے بڑی تعدادمیں اس گاڑی کے فیچرزاوراس کی قیمت کے بارے میں رابطے کررہے ہیں

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…