اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان نے اگلے دوہفتوں میں سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے 2ارب ڈالرکے تحفے واپس کرنے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے مطابق وزیرخزانہ نے کہاہے کہ پاکستا ن نے دوہفتے میں سعودی عرب کے دوارب ڈالرواپس کرنے ہیں جوسعودی عرب نے پاکستان کو2013میں تحفے میں دیئے تھے ۔اسحا ق ڈارکامزیدکہناہے کہ سعودی عرب ایسے وقت میں پیسے واپس مانگ رہاہے جبکہ پاکستان کابھارت کے ساتھ سرحدی تنازعہ چل رہاہے اورحالات کشیدہ ہیں ۔اقتصادی ماہرین کاکہناہے کہ سعودی عرب نے اتنی خطیررقم پاکستان کواہم معاشی اہداف حاصل کرنے کےلئے دی تھی جوکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔