کراچی(این این آئی)عالمی اقتصادی فورم کی نئی تقابلی رپورٹ برائے 2016-17جاری کردی گئی ہے، رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن، جرائم،، چوری، ٹیکسوں کی بلند شرح، بیوروکریسی کے حیلے بہانوں ، حکومتوں اور پالیسیوں کے عدم استحکام کو کاروباراور سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔پاکستان سماجی شعبے میں بھارت اور بنگلہ دیش سمیت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پیچھے رہ گیا ۔ دنیا کے 138 ممالک میں پاکستان کا پرائمری تعلیم و صحت کے شعبے میں 128واں نمبر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں تنزلی آئی ہے۔ مجموعی عالمی تقابلی جائزے میں پاکستان چار درجے بہتری کے ساتھ 122 ویں نمبر پر ہے۔ بھارت 39، سری لنکا 71 جبکہ بنگلہ دیش کا ایک سو چھٹا نمبر ہے۔