جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس ریٹ والے ممالک

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016 |

عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دنیا بھر میں ٹیکس کی شرح کا جائزہ لےکر ایک مفصل فہرست مرتب کی گئی ہے جس کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس ریٹ والا ملک ارجنٹائن ہے جہاں کے عوام 137 اعشاریہ 4 فیصد کی شرح سے ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے رواں ہفتے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کا عنوان ہے گلوبل کمپیٹیٹیونیس رپورٹ ۔ اس رپورٹ میں اکنامک فورم نے مختلف ممالک کا ڈیٹا شامل کرتے ہوئے تجزیہ کیا ہے جس  میں مختلف ممالک میں کرپشن کا لیول، افراد زر اور پالیسیوں میں استحکام وغیرہ شامل ہیں۔اس رپورٹ میں گروپ نے مختلف ممالک میں کل ٹیکس ریٹ کا بھی جائزہ لیا ہے۔ گروپ نے ٹیکس کے لیے ورلڈ بنک کا ٹوٹل ٹیکس ریٹ استعمال کیا ہے جس میں ملازمین کی بجائے کاروبار پر لاگو تمام ٹیکس شامل کیےجاتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق 50فیصد سے زیادہ ٹیکس ریٹ والے ممالک درج ذیل ہیں۔
1. ارجنٹائن۔137.4فیصد۔اس ملک کا ٹرن اوور ٹیکس ہی کارپوریٹ سیکٹر کی آمدن کا90فیصد کھا جاتا ہے اس کے بعد تنخواہوں پر ٹیکس اور فنانشل ٹرانزایکشن پر ٹیکس بھی ہوتا ہے۔

۔
2. بولیویا ۔83.7فیصد۔ بولیویا میں دوسرے ٹیکسز سے پہلے ہی 60فیصد ٹرانزایکشن ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔
3. تاجکستان

81.8 فیصد۔ پچھلے سال یہ ریٹ کچھ کم یعنی 80.9فیصد تھا۔
4. الجزائر۔72.7فیصد۔ افریقا میں سب سے زیادہ۔
5. موریطانیہ۔71.3فیصد
6. کولمبیا۔69.7فیصد
7. برازیل ۔69.2فیصد
8. چین۔67.8فیصد
9. وینزویلا۔65فیصد
10. اٹلی ۔64.8فیصد
11. نکاراگوا۔63.9فیصد
12. چاڈ۔63.5فیصد
13. گیمبیا۔63.3فیصد
13. بینن۔ 63.3فیصد
15. فرانس۔62.7فیصد
16. بھارت۔60.6فیصد
17. تنزانیہ ۔59.9فیصد
18. بیلجیم۔58.4فیصد
19. کوسٹاریکا۔58فیصد
20. سری لنکا۔55.2فیصد
21. یوکرین۔52.2فیصد
22. آسٹریا۔51.7فیصد
22. میکسیکو۔51.7فیصد
24. جاپان۔51.3فیصد
25. سپین۔5فیصد۔پہلےیہ 58فیصد تھا، جو یورپ میں سب سے زیادہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…