جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیل کی قیمتیں، ایران کا دھماکہ خیز اعلان،عرب ممالک میں ہلچل مچ گئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجزیرہ( آن لائن ) ایران نے تیل کے پیداواری ممالک کا اجلاس الجزائر میں شروع ہونے سے قبل اپنی پیداوار منجمد کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔ایرانی وزیر تیل بیزن نامدار زنگنہ نے الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ میں اوپیک اجلاس کے آغاز سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ اجلاس تبادلہ خیال کے لیے غیررسمی اور مشاورتی ہے، 2 روز کے اندر معاہدے پر پہنچنا ہمارا ایجنڈا نہیں، ہمیں مشاورت کے لیے مزید وقت درکار ہے۔تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے پیداوار منجمد کرنے پر اتفاق رائے ویانا میں اوپیک کے 30نومبر کو اجلاس میں ہوسکتا ہے، ایران پیداوار کو پابندیوں سے قبل کی سطح پر لے جانے کے لیے سرمایہ کاری کر رہا ہے، بہت جلد یہ ہدف حاصل ہو جائے گا اور ہماری پیداوار 4ملین بیرل یومیہ ہو جائے گئی جو اس وقت 3.6 تا3.8ملین بیرل یومیہ ہے۔متحدہ عرب امارات نے الجزائر اجلاس میں پیداوار میں کٹوتی کو خارج ازامکان قرار دیا اور کہاکہ اگر رکن ممالک متفق ہوئے تو پیداوار منجمد کرنے کی ڈیل کی حمایت کی جائے گی۔ میزبان ملک الجزائر نے کہاکہ تیل کی سرفہرست ممالک کو قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے فیصلہ لینا چاہیے۔ وزیرتیل نورالدین نے کہاکہ ڈیل نہ ہوئی توقیمتیں گرسکتی ہیں۔۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…