بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سی پیک کو پوری دنیا میں گیم چینجر کے طور پر کیوں دیکھاجا رہا ہے؟پاکستان کواس کے کیاکیافوائد ہونگے ؟

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )سرمایہ کاری کسی بھی ملک کی اکانومی کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے، پاک چائنا اقتصادی راہداری کی شکل میں ہونے والی 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سیاسی استحکام سے مشروط ہے، اپنی آئندہ نسلوں کو ایک اور ترقی یافتہ ماحول کی منتقلی کہ لیے ہم سب کو ملکر امن دشمن عناصر کو شکست دینی ہے اور ملک میں اس انویسٹمینٹ کو یقینی بنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنا پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو پوری دنیا میں گیم چینجر کے طور پر دیکھاجا رہا ہے ۔ اس کے بعد پاکستان کاشمار دنیا کی بڑی معیشتوں میں ہونے لگے گا۔ جس کا فائدہ کسی ایک صوبے یا جماعت کو نہیں ہو گا بلکہ پورے پاکستان کو ہو گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے انفرادی ختلافات اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر صرف پاکستان کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ہم انتہا پسندی، دہشت گردی،فرقہ واریت اور عدم برداشت کے رویوں کو شکست دے سکیں۔اس ضمن میں حکومت پنجاب نیشنل ایکشن پلان کے تحت بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے جسمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا قیام ، پولیس ،انٹیلی جینس ،جیل خانہ جات اور فارنزک کے شعبہ میں لائی جانے والی اصلاحات،کرایہ داری ایکٹ ،وال چاکنگ ،اسلحہ ایکٹ،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور پبلک آرڈر ایکٹ میں ضروری ترامیم،انسداد دہشت گردی فورس کا قیام، دہشت گردی میں استعمال ہونے والے ویب لنکس کی بندش، مدارس،مساجد اور این جی اوز اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی جیو ٹیکنگ شامل ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…