بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اسحاق ڈارکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میںکتنے فیصد کمی ہوئی ؟پڑھ کرآپ پریشان ہوجائیں گے

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 53.2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 24کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی تاہم رواں مالی سال کے اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 11کروڑ 26لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔جولائی اور اگست کے مہینوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد(انفلوز) میں نمایاں کمی کا رجحان رہا۔ دو ماہ کے دوران ایف ڈی آئی انفلوز 44کروڑ 62لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 17کروڑ 76لاکھ ڈالر رہے جبکہ ایف ڈی آئی کے انخلاء(آوٹ فلوز) کی مالیت 20کروڑ 54لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 6کروڑ 50لاکھ ڈالر رہی۔جولائی اگست کے دوران فارن پرائیوٹ انویسٹمنٹ 8.6فیصد کمی سے 15کروڑ 40لاکھ ڈالر رہی اس طرح دو ماہ کے دوران پاکستان میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 3.3فیصد کمی سے 15کروڑ 39لاکھ ڈالر رہی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 15کروڑ 92لاکھ ڈالر رہی تھی۔اگست 2016کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 4کروڑ 83لاکھ ڈالر رہی گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ایف ڈی آئی کی مالیت 11کروڑ 37لاکھ ڈالر رہی تھی۔ اگست 2015کے مقابلے میں اگست 2016کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ایک کروڑ 67لاکھ ڈالر کمی سے 4کروڑ ڈالر رہی اگست 2015کے دوران مجموعی طور پر غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 5کروڑ 68لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ ‎



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…