اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان چین اقتصادی راہداری کامنصوبہ ابھی تکمیل کی طرف رواں دواں ہے کہ پاکستان شہریوں کے وارے نیارے ہوگئے ۔وفاقی حکومت نے کراچی سے گوادر، چاہ بہار، مسقط اور دبئی کیلئے مقامی و بین الاقوامی فیری سروس متعارف کرانے کا منصوبہ بنالیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت پورٹس اینڈ شپنگ نے کراچی سے گوادر، چاہ بہار، مسقط اور دبئی کیلئے مقامی و بین الاقوامی فیری سروس متعارف کرانے کا منصوبہ بنالیا۔وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر حاصل خان بزنجو متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کراچی سے گوادر، چاہ بہار، مسقط اور دبئی کیلئے فیری سروس سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزارت کے ذرائع نے بتایاہے کہ گوادربندرگاہ سے مسقط اوردبئی جانے والے پاکستانیوں کوفضائی کرائے کی نسبت بہت کم کرایااداکرناپڑے گاجبکہ اس فیری سروس کی حفاظت بھی سخت ہے اورایسے پاکستانی جوسیاحت کے شوقین ہیں وہ اس فیری سروس کے ذریعے گوادرسے چاہ بہار(ایرانی بندرگاہ ) ،مسقط اوردبئی کی سیربھی کرسکیں گے ۔