لاہور( این این آئی )یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لیٹر تک کمی ہونے کا امکان ہے۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ تجویز کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 80 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 2 روپے 50 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی سمری منظوری کے لئے 29 ستمبر کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ستمبر میں عرب لائٹ آئل کی قیمت میں دو روپے فی بیرل کمی آئی۔ اگست میں عرب لائٹ آئل کی قیمت 44ڈالر فی بیرل تھی جبکہ ستمبر میں عرب لائٹ آئل کی قیمت 42 ڈالر فی بیرل رہی۔