جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اہم صوبے کے اراکین قومی اسمبلی ،سینیٹرز اوراراکین صوبائی اسمبلی کی تفصیلات جاری،کون سب سے زیادہ ٹیکس دیتاہے؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی ،سینیٹرز اوراراکین صوبائی اوسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردی ذرائع سے حاصل دستاویزات کے مطابق بلوچستان سے منتخب نمائندوں ہونیوالے اراکین قومی اسمبلی میں سے سب سے زیادہ ٹیکس وزیرمملکت برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل جام کمال خان نے9لاکھ اٹھاسی ہزار تین سو چھ روپے جمع کیا جبکہ سابق وزیراعظم پاکستان ورکن قومی اسمبلی میرظفر اللہ خان جمالی نے 34ہزار چھ سو باسٹھ روپے، جبکہ پشتونخوامیپ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمودخان چکزئی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی مولانا محمدخان شیرانی نے ستارہ ہزار تین سو اکتیس روپے اور وفاقی وزیر سفیران لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ نے2لاکھ اناسی ہزار پانچ سو پینتس روپے ٹیکس دیا ،رکن قومی اسمبلی نسیمہ اور عالیہ کامران کا کوئی ٹیکس ریکارڈ نہیں، جبکہ عبدالرحیم مندوخیل49902مولوی آغا محمد17331عبدالقہارودان74757مولانا امیر زمان17331میردوستین خان ڈومکی37521خالد حسین مگسی نے49902سردارکمال خان بنگلزئی نے71723مولانا قمر الدین17331اور پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی کرن حیدر نے 34ہزار چھ سو باسٹھ روپے ٹیکس جمع کروایااسی طرح( ایف بی آر) نے بلوچستان کے سینیٹرز کی ٹیکس تفصیلات جاری کردی پارلیمنٹری ڈائریکٹری کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس نیشنل پارٹی کے سینیٹر میرکبیر محمدشہی نے1کروڑ60لاکھ24ہزار چھ سو ستانوے روپے ادا کیا پیپلزپارٹی کے سینیٹر روزی خان کاکڑ نے1کروڑ20لاکھ80ہزار8سو 14روپے جمع کیا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے2لاکھ26ہزار 6سو66روپے ٹیکس دیا جبکہ نعمت اللہ زہری، عثمان خان کاکڑ، کلثوم پروین اور گل بشریٰ کا کوئی ٹیکس ریکارڈ نہیں سب سے کم ٹیکس جمع کروانے کا اعزاز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر جہانزیب جمالدینی کا ہے جنہوں نے بارہ ہزار روپے کا ٹیکس جمع کیا اسی طرح سینیٹر محمد داؤد خان اچکزئی نے 2لاکھ52ہزار8سو اٹھانوے روپے اشوک کمار24لاکھ27ہزار1سو74روپے حافظ حمید اللہ نے47362میراسرار اللہ زہری نے5لاکھ11ہزار9روپے محمدیوسف2177572مفتی عبدالستار17331سینیٹر محمدیوسف نے بارہ لاکھ 34ہزار ایک سو 23روپے سردار فتح محمدمحمدحسنی نے372632سعیدالحسن مندوخیل نے346282نسیمہ احسان نے52094سیف اللہ مگسی اور روبینہ عرفان نے34662کا ٹیکس جمع کروایاجبکہ اراکین بلوچستان اسمبلی کے گوشواروں کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اراکین میں سب سے زیادہ ٹیکس بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی میر حمل کلمتی بلوچ نے ادا کیا انہوں نے مجموعی طور پر 80لاکھ90 ہزار پانچ سو آٹھ روپے کاٹیکس دیا،وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بارہ لاکھ83 ہزار7 سو74رو پے ٹیکس دیا جبکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے بارہ لاکھ28 ہزار1 سو80روپے ،اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے18 لاکھ31 ہزار8سو روپے،سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے1502880،سابق نگران وزیر اعلی سردار صالح محمد بھوتانی نے 1149175،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے1355323اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ میر جان محمد خان جمالی نے9لاکھ 85ہزار5سو64روپے ٹیکس دیاجبکہ صوبائی وزرا میں صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے1327774، مشیر اطلاعات سردار رضا محمدبڑیچ نے1796881 صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی ترین نے1426936 صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے1355274 صوبائی مشیر سردار در محمد ناصر نے1379290 صوبائی مشیر جنگلات عبید اللہ جان بابت نے1348000 صوبائی وزیر ریونیو شیخ جعفر خان مندوخیل نے1337000 صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے1366274 صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے 1348000صوبائی وزیر ایری گیشن نواب جنگیز مری نے 1410549 صوبائی وزیرکھیل وثقافت میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے1315000 جبکہ اراکین اسمبلی میں میر محمد عاصم گیلو کرد نے 10لاکھ 90ہزار6سو، طاہر محمود خان نے 1179425 نصر اللہ زیرے نے956675 منظور احمد کاکڑ1222600 گل محمد خان دمڑ1328310سید لیاقت آغا1173100 عبدالمالک1244353 انجینئر زمرک خان اچکزئی12498251 مولانا معاذ اللہ موسی خیل 1132675 سردار عبدالرحمن کھیتران 1298673،مفتی گلاب خان نے1110400میر سرفراز1552258میر عبدالماجد ابڑ و1090600میر عامر خان رند1198400نوابزادہ طارق مگسی1400408 میر ظفر اللہ زہری1026408 میر غلام دستگیر بادینی1222600 میر عبدالقدوس بزنجو1679400 حاجی محمد اسلام1093625 پرنس احمد علی1069209میر عبدالکریم نوشیروانی1155917 میر فتح محمد بلوچ1201567 خواتین اراکین اسملی میں شاہدہ رؤف نے1246771 ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے948150 حسن بانو رخشانی نے1274300 یاسمین لہڑی نے1160175 عارفہ صدیق نے1263575 سپوزمئی اچکزئی نے1271550 معصومہ حیات1263575اور کشور احمد جتک نے917048 ٹیکس دیا جبکہ سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی، عبدالمجید خان اچکزئی ،محترمہ راحت جمالی، ثمینہ خان ،ڈاکٹر شمع اسحاق، حاجی اکبر اآسکانی ،میر امان اللہ نوتیزئی، محمد خان لہڑی اور اور میر اظہار خان کھوسہ کاکوئی ٹیکس ریکارڈ ڈائریکٹری میں شامل نہیں جبکہ اقلیتی اراکین اسمبلی میں سنتوش کمار نے1126900 اور ولیم جان برکت نے1010575 ٹیکس جمع کروایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…