بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے بجلی کا بحران نومبر2017 ء میں مکمل طور پر ختم ہو جائیگا ٗ وزیر خزانہ اسحاق ڈار

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سے بجلی کا بحران نومبر2017 ء میں مکمل طور پر ختم ہو جائیگا ٗ 2018 ء میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا ٗپاکستان نے اقتصادی و معاشی بحران پر قابو پا لیا ہے ٗ پاکستان سے ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ٗپاکستان 14 ستمبر سے ٹیکس سے امور سے متعلق او ای سی ڈی کا ممبر بن گیا ہے ٗ فرانس کیساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے ، دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ٗ فرانس پاکستان میں توانائی اور آٹو انڈسٹری کے شعبہ جاتا میں سرمایہ کاری کریگا وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے پاکستان اور فرانس کی مشترکہ اقتصادی کمیٹی وزارتی سطح پر قائم کر کے دو طرفہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھایا جائیگا ٗاوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ایئر پورٹس پر جدید آلات نصب کئے جائیں گے۔جمعہ کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے فرانس کے 5 روزہ دورہ کے اختتام پر پاکستانی سفارتخانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دورے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کو آگاہ کیا اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل ، پاکستان کے سفیر معین الحق بھی انکے ہمراہ تھے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیر سے جمعہ تک فرانس میں قیام کے دوران فرانس کے وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ ، فرانس کے تجارتی نمائندوں اور چیمبر آف کامرس ، پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی ہیں ٗ وزیر خزانہ نے او ای سی ڈی کا ممبر بننے کیلئے فنانس بل 15,16 کی سیکشن 107 میں ترمیم کی اور 16 ستمبر سے پاکستان دستخط کر کے 80 ممالک میں شامل ہو گیا ہے اس سے پاکستان یورپی ممالک میں تمام ممبر ممالک کے ساتھ ٹیکس کی اطلاعات شیئرز ہو سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2017 کے آخر تک آپریشنل ہو گا انہوں نے کہا کہ اسکا آغاز برطانیہ سے ہو گا ۔ اسی طرح سوئٹزرلینڈ سے بات چیت چل رہی ہے ۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ فرانس کے فنانس منسٹر کے ساتھ بھی مفید بات چیت ہوئی ۔ ایک ارب ڈالر کا دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر غوروخوض کیا گیا سیکرٹری سطح پر قائم دونوں ممالک کی اقتصادی کمیٹی کو وزارتی سطح پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر خزانہ کمیٹی کو وزارتی سطح پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ فرانس کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونیوالی ملاقات انتہائی مفید اور حوصلہ افزا رہی ہیں۔ انہیں پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص پڑوسی ممالک کے حوالے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس رقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل ممبر ہے اسے مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ حل کے حوالے کردار ادا کرنے کا کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے خصوصی طور پر آگاہ کیا جس پر وزیر خارجہ نے مسئلہ تو دوطرفہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا گیا ۔ پاکستان فرانس میں ہونیوالے دہشتگردی کی بھر پور مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے وزیر خارجہ کو پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا 60 ہزار پاکستانی جانیں قربان ہوئی ہیں معاشی و اقتصادی طور پر کھربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ٗ دہشتگردوں کی نہ کوئی قومیت ہے ۔ دشمن گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان موثر کردار ادا کر رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ اگلے سال جون تک لوڈشیڈنگ کم ہو کر 3 گھنٹے رہ جائیگی جبکہ نومبر 2017 میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا ٗ 2018 تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو جائیگی 2018 تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہائیڈل، کول اور نیوکلیئر کے ذریعہ بجلی کی پیداوار بڑھا رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ایئر پورٹس پر جدید آلات نصب کئے جائیں گے تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ فرانس میں کشمیر پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستانی سفارتخانہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فرانس کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…