بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سرمایہ کاروں نے پیسہ نکال کر بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے بے نامی ٹرانزیکشن کے نام سے بنائے گئے مجوزہ قانون کے بعد رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ۔ ایف بی آرکی جانب سے نئے ویلیوایشن ٹیبل کے نتیجے میں جائیداد کی خریدو فروخت مندی کا شکار ہے ۔ جبکہ سرمایہ کاروں نے پیسہ نکال کر بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیا ہے صورتحال کے باعث پاکستان کی منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت دیکھنے میں آ رہی ہے مجوزہ قانون پر عمل درآمد ہونے کے بعد ٹیکس نیٹ میں شامل یا اس سے باہر کسی بھی شخص کی جانب سے چھپائی گئی ٹرانزیکشن اور جائیداد و غیرہ ضبط ہو سکتی ہے یا لاگو شروع سے ٹیکس وصولی کی جا سکتی ہے ۔ مجوزہ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ( حقیقی مالک۔ اپنے والدین ،رشتہ داروں یا بچوں میں کسی کے نام پرجائیدادکی خرید و فروخت کرسکے گا اورنہ ہی ٹیکس کی دستاویزات یا دیگرقانونی مراحل میں کسی دوسرے نام پررکھی گئی جائیداد کا کلیم کر سکے گا اگر حقیقی مالک کسی عزیز ، ملازم ، بزنس پارٹنر یا کسی دیگرشخص کے نام پر منقولہ ، غیر منقولہ پراپرٹی خریدنے کا خواہشمند ہے تو وہ رقم باقاعدہ طور پربینکنگ چینل کے ذریعے ٹرانسفر کرنے کا پابند ہو گا۔ جس کے بعد دوسرا شخص حقیقی مالک کے طور پر جائیدادکو اپنے نام منتقلی کر سکے گا ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون پر عمل درآمد سے بہت سی پیچدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ یہ قانون معاشرے کی بیشتر روایات سے متصادم ہو گا ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…