ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نندی پور پاور پراجیکٹ ،اہم شخصیت پر اسرار طور پر لا پتہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)نندی پور پاور پراجیکٹ کے سابق سیکیورٹی انچارج مہتاب عالم پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ میں کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث مہتاب عالم اچانک لاپتہ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق مہتاب عالم ہفتے کی رات سیا ہ رنگ کی کار میں گئے تھے جس کے بعد ان کا کچھ پتہ نہیں ۔ایک ہفتے قبل نندی پور پاور پرو جیکٹ کا آئل ٹینکر ریکارڈ ضائع کیا گیا تھا جس پر پولیس نے نا معلوم افراد کے خلا ف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی ۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ 15سے 31اگست تک تین آئل ٹینکرز غائب کیے گئے ٗ سٹور کیپر نے ملتان میں کروڑوں روپے کی پراپرٹی خریدی ۔پولیس حکام نے فیصلہ کیا کہ سٹور کیپر اور کلرک سمیت چار سیکیورٹی گارڈ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ٗایک سیکیورٹی گارڈ نے مہتاب عالم کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے رضامندی بھی ظاہر کردی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…