کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں اس سال عید الاضحی پرایک کروڑاورپانچ لاکھ مویشیوں کی قربانی دی جائے گی ۔ٹیٹرزایسوسی ایشن کے چیرمین گلزارفیروزکے مطابق اس سال عید الاضحی پرایک کروڑ اورپانچ لاکھ مویشیوں کی قربانی کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ قربانی میں 32لاکھ گائے ،04ہزاربکرے ،8لاکھ دنبے قربان کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال قربانی کی کھالوں کی مالیت 8ارب روپے بنی تھی جبکہ اس سال مالیت سات ارب روپے ہوگی کیونکہ اس سال کھالوں کی مالیت کم ہے ۔انہوں نے بتایاکہ گائےکے کھال کی قیمت سولہ سوروپے جبکہ بکرے کی کھال کی قیمت دوپچاس روپے ہوگی ۔