کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سٹیٹ بینک نے اپنے ایک حکمانے میں تمام بینکوں کوخصوصی ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ عید کےتینوں ایام میں اے ٹی ایمزفعال ہونی چاہیں اوران میں کرنسی بھی موجود ہونی چاہیے تاہم دوسری طرف عوامی حلقوں کاکہناہے کہ گزشتہ عیدالفطرپربھی ایساحکم نامہ جاری ہواتھالیکن اے ٹی ایمزہماری وہ ضروریات پوری نہیں کرسکیں کیونکہ عید پرزیاد ہ رقم کی ضرورت ہوتی ہے اوربینک بھی بندہوتے ہیں توساراپریشراے ٹی ایمزپرآجاتاہے ۔جس کے پیش نظرعوام آج سے ہی اپنی ضرورت کی رقم اے ٹی ایمزکے ذریعے نکلوالیں مرکزی بینک نے بینکوں کوعید کی چھٹیوں کے دوران بلا تعطل اے ٹی ایم سروس کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اے ٹی ایم میں رقوم کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔