کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عید الاضحی کی تعطیلات کے موقع پرسٹیٹ بنک آف پاکستان نے عوام کابڑامسئلہ حل کردیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھرمیں بینکوں کی ہفتہ کی چھٹی کے بائوجود بینک کھلے رہے جبکہ بینکوں کواحکامات جاری کئے گئے ہیں کہ عید کے ایام میں اے ٹی ایمزمیں بھی نئے نوٹ رکھے جائیں اوربینکوں کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اے ٹی ایمزمیں عید کے تینوں دن رقم ختم نہیں ہونی چاہیے اوجس برانچ کے متعلق کوئی شکایات ان دنوں میں موصول ہوئی تو اس بینک برانچ کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔مرکزی بینک نے تعطیلات میں اے ٹی ایم سروس کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے اور تمام بینک انتظامیہ کو کہا ہے کہ رقوم کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے اے ٹی ایمز کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک میں 12 سے 14 ستمبر تک عید الضحیٰ کی تعطیلات ہیں جب کہ 11 ستمبر کو اتوار ہے جس کی وجہ سے بینک اب عیدکے بعد کھلیں گے ۔