جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

سکوں ، کاغذوں کا وقت گیا ،اب پلاسٹک کے نوٹ چلیں گے،دھماکہ خیزاعلان ہو گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی )برطانیہ میں پہلا پلاسٹک کا نوٹ منگل کو جاری کیا جائے گا نوٹ 5پاؤنڈ مالیت کا ہو گا جس پر برطانیہ کے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کی مشہور تصویر ہوگی برطانوی میڈیا کے مطابقبرطانیہ پہلی بار کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹوں کا اجراء کرنے جا رہا ہے ،پہلی پلاسٹک کرنسی منگل کو جاری کی جائے گی۔برطانیہ کا پہلا پلاسٹک کا نوٹ 5 پاؤنڈ مالیت کا ہو گا جس پر برطانیہ کے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کی مشہور تصویر ہو گی اور یہ منگل سے مارکیٹ میں گردش کرے گا۔بینک آف انگلینڈمطابق برطانیہ کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹوں کا استعمال کرنے جا رہا ہے اور اگلے پانچ، دس اور بیس پاونڈ مالیت کے نوٹ پالیمر پر چھپیں گے۔یینک آف انگلینڈ کے اعلامیے کے مطابق نیا پانچ پاؤنڈ کا نوٹ 13 ستمبر سے مارکیٹ میں آئے گا اور یہ بینک آف انگلینڈ کی طرف سے استعمال کیا جانے والا سب سے پائیدار اور محفوظ نوٹ ہو گا۔نیا نوٹ پالیمر پر چھپا پوا ہے۔
یہ پتلی اور لچکدار پلاسٹک گرد اور نمی سے مزاحمت رکھتی ہے اور کاغذ کے نوٹ کی طرح گیلا ہونے پر خراب نہیں ہو گی جس کی وجہ سے نوٹ زیادہ دیر تک اچھی حالت میں رہ سکے گا۔پولی پرو ئیلین یا پلاسٹک سے بنے نوٹ کاغذ کے نوٹوں کے بارے میں بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ حجم میں کاغذ کے نوٹ سے چھوٹے اور زیادہ صاف شفاف ہوں گے۔ہر پلاسٹک کے نوٹ کی عمر یہ کاغذ کے نوٹوں کے مقابلے میں دوگنی سے زیادہ ہو گی کیونکہ پالیمر کاغذ کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے جبکہ یہ بٹوے میں تہہ کر کے رکھنے پر بھی خراب نہیں ہو گا۔پلاسٹک کے نئے نوٹ کے پیچھے برطانیہ کے مشہور سیاست دان اور وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کی تصویر ہے جو نوبل انعام حاصل کرنے والے برطانیہ کے پہلے وریر اعظم ہیں۔نئے نوٹوں کو ماحول کے لیے بہتر بتایا گیا ہے کیونکہ یہ دیر تک چلیں گے نتیجے کے طور پر بینک آف انگلینڈ کو کم نوٹوں کی چھپائی کی ضرورت پڑے گی جس سے توانائی مینوفیکچرنگ اور نقل و حمل کے استعمال میں کمی آئی گی اور ان کی عمر تمام ہونے پر انھیں ری سائیکل کیا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ نئے نوٹوں میں حفاظتی خصوصیات زیادہ ہوں گی جس کی وجہ سے یہ زیادہ محفوظ نوٹ ہوں گے۔بینک آف انگلینڈ کے مطابق موجودہ پانچ کا نوٹ جس کے پیچھے الزبتھ فرائی کی تصویر ہے اس کا استعمال بھی جاری رکھا جا سکے گا لیکن مئی 2017ء کے بعد اس کو گردش سے واپس لے لیا جائے گا اور اس تاریخ کے بعد صرف بینک آف انگلینڈ میں پرانے نوٹ کا تبادلہ کیا جا سکے گا۔پلاسٹک کا 10 پاؤنڈ کا نوٹ اگلے موسم گرما میں جاری کیا جائے گا جبکہ پلاسٹک کا 20 پاؤنڈ کا نوٹ 2020ء تک جاری کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…