بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

عید پرحکومت نے نئے نوٹ کیوں چھاپے ،وجہ ایسی کہ اپوزیشن بھی بول پڑی

datetime 10  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عیدپرحکومت کو نئے نوٹ چھاپنے کا بہانہ مل گیا۔ایک سوچون ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کردیے لیکن عام آدمی تک پھر بھی نہ پہنچے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عید پربچوں کوعیدی میں نئے نوٹ چاہیے اور اس موقع پرحکومت کو کرنسی نوٹ چھاپنے کا نیا بہانہ مل گیا۔عید سے قبل ایک سوچون ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کردیے گئے۔ گزشتہ برس عید قرباں پر137ارب کے کرنسی نوٹ جاری کیے تھے۔سرکاری زرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر بھی 358 ارب روپے مالیت کے ریکارڈ نئے کرنسی نوٹ چھاپے گئے۔ ان میں 10 سے 500 روپے مالیت کے 68 ارب جبکہ 1000 اور 5000 مالیت والے 290 ارب کے نوٹ شامل ہیں۔ حیران کن امرہے کہ اتنے زیادہ نوٹ چھاپنے کے باوجود عوام کی اکثریت کوبچوں کی عیدی دینے کے لیے نئے نوٹ دستیاب نہیں۔ ادھراپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نئے کرنسی نوٹ چھاپ کر معیشت چلارہی ہے اورنئے نوٹوں کے چھاپنے سے مہنگائی اورافراط زرمیں اضافہ ہوگاجس سے عوام کامعیارزندگی مزید نیچے چلاجائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اس معاملے پرقومی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کرنے کابھی فیصلہ کیاہے ۔اپوزیشن کاکہناہے کہ نئے نوٹ چھاپنے سے پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی سے بیرونی قرضے مزید مہنگے ہوجائیں گے ۔اپوزیشن کاکہناہے کہ حکومت عید پرجونوٹ چھاپ رہی ہے وہ عوام تک نہیں پہنچ رہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…