عید سے قبل سٹیٹ بینک نے بینکنگ کے اوقات کاربڑھادیئے ،عید کے دنوں کےلئے تمام بینکوں کواہم ہدایات جاری

8  ستمبر‬‮  2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سٹیٹ بنک آف کستان نے عیدالاضحی کے موقع پرعوام کی بینکاری سے متعلق ضروریات میں سہولت دینے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں اور مائیکروفنانس بینکوں کی تمام شاخوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ انہیں 10 ستمبر 2016ء کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجکر 30منٹ تک عوام کو بینکاری خدمات کی فراہمی کے لیے کھلا رکھیں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے عید الاضحی کی تعطیلات کے موقع پر بینکاری خدمات کی باسہولت فراہمی کے لیے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد عوام کو عید کی تعطیلات کے دوران مشکلات سے پاک بینکاری خدمات کی فراہمی ہے۔عوام کی ضروریات کا ادراک کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم سروس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں/ مائیکرو فنانس بینکوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کی سہولت کے لیے ضروری اقدامات کر لیں۔تمام بینکوں کویہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ رقوم کی موجودگی کا جائزہ لینے کے لیے اے ٹی ایم کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہے تاکہ جہاں رقم کی کمی ہو اسے بروقت پورا کیا جا سکے تاکہ عید سے قبل اورعیدکے دنوں میں صارفین کوپریشانی نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…