بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں چھوٹے پن بجلی گھرقائم کرنے والے ادارے کے اکائونٹس منجمد،ترجمان صوبائی حکومت نے تصدیق کردی

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آرنے خیبرپختونخوا میں چھوٹے پن بجلی گھر قائم کرنے کے محکمہ ،خیبرپختونخواہ انرجی ڈویولپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے تمام آپریشنل اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں، ایف بی آرکے اس اقدام کی وجہ سے محکمہ کے تمام امورٹھپ ہوگئے ہیں ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی تک روک چکی ہے۔سرکاری حکام کے مطابق ایف بی آر نے ساڑھے تین بلین سے زائد انکم اورسیلز ٹیکسز کی عدم ادائیگی کو جواز بنا کر پیڈو کے پشاور میں تمام آپریشنل اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ کے تمام مالی امور ٹھپ ہوچکے ہیں جبکہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگومیں پیڈو کے اکاؤنٹس منجمد ہونے کی تصدیق کی اورکہا کہ حکومتی سطح پراس بات کا سختی سے نوٹس لے لیا گیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویزخٹک اس حوالے سے بہت جلد وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں اس اہم معاملے کواٹھائیں گے۔مشتاق غنی کے مطابق ایف بی آرکا ٹیکسز وصولی سے متعلق دہرا معیار ہے ایف بی آر واپڈا سے انکم اور سیلز ٹیکس وصول نہیں کررہا تاہم پیڈو کے محکمے سے وصول کرنے کے درپے ہیں اگرپیڈو کے ذمہ ٹیکسز کے بقایاجات ہیں تو اس معاملے کوبات چیت کے ذریعے حل کرنا ممکن ہے تاہم ایف بی آر کی جانب سے اس طرح کا جارحانہ طرز عمل غیر منصفانہ ہے۔یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ میں چھوٹے پن بجلی گھرقائم کرنے کے لیے پیڈو کے محکمہ کا قیام عمل میں لایا گیا، اس محکمہ نے خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں میں چھوٹے پن بجلی گھرکے کئی منصوبے بھی مکمل کرلیے ہیں جس سے مقامی سطح پرعوام کوسستی اور بلاتعطل کی بجلی فراہم ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…