بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پیڑولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس میں اضافہ ،بڑے سرکاری ادارے کی وضاحت نے عوام کوچکرادیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر نے کہاہے کہ پاکستان میں عوامی مفاد کو اس سلسلے میں ترجیح دی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات خطے کی کم ترین سطح پر رہی ہیںاورایف بی آرنے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وضاحت جاری کی ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر صارفین کے مفاد اور ریونیو کے تحفظ کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح سال 2013 کے مقابلے میں اب بھی بہت کم ہے۔اس سلسلے میں ایک خبر میں کہا گیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات بالخصوص ڈیزل اور سپر پٹرول پر سیلز ٹیکس یکم ستمبر 2016 سے بڑھایا گیا ہے۔ منگل کو ایف بی آر کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیاکہ جنوری 2015 سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں حکومت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کو ایڈجسٹ کر رہی ہے تاکہ ریونیو اور صارفین کے لیے قیمتوں کو متناسب رکھا جا سکے، دیگر ممالک میں بھی یہ طریقہ کار قیمتوں سے منسلک ٹیکس ریونیو کو تحفظ دینے کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیاکہ پاکستان میں عوامی مفاد کو اس سلسلے میں ترجیح دی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات خطے کی کم ترین سطح پر رہی ہیں۔ بیان کے مطابق اگر فی لیٹر سیلز ٹیکس کے اثر کا جائزہ لیا جائے تو آج کا فی لیٹر سیلز ٹیکس اپریل 2013 کے مقابلے میں بہت کم ہے، موٹر اسپرٹ (سپر پٹرول) پر فی لیٹر سیلز ٹیکس یکم ستمبر کو 10.71 روپے ریکارڈ کیا گیا جو اپریل 2013 میں 14.86 روپے لیٹر تھا، اسی طرح ایچ ایس ڈی (ڈیزل) پر سیلز ٹیکس اپریل 2013 میں 19.18 روپے لیٹر تھا جو رواں ماہ 12.86 روپے لیٹر ہے، ستمبر میں مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 2.06 روپے فی لیٹر ہے جو اپریل 2013 میں 14.28 روپے تھا، اسی طرح لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 4.64 روپے فی لیٹر ہے جو اپریل 2013 میں 13.35 روپے فی لیٹر تھی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…