منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام بجلی بنائیں اور حکومت کو بیچیں،حیرت انگیز منصوبہ شروع،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے صارفین کو بجلی بنانے کا اختیار دینے کا فیصلہ کر لیا، سولر پینلز کی تنصیب سے صارفین بجلی پیدا کر کے عام ٹیرف ریٹ کے مطابق حکومت کو بیچ سکیں گے، لیسکو نے ’’نیٹ میٹرنگ ‘‘کے نام سے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ’’ نیٹ میٹرنگ ‘‘ کے نام سے منصوبے پر کام کرنے کی ہدایت کی تھی اور نیپرا تمام تقسیم کار کمپنیوں کواس منصوبے پر ریزولیشن ارسال کرچکی ہے۔ منصوبے میں بائی ڈائریکشنل میٹرز کی خریداری کے لئے این ٹی ڈی سی ڈیزائن سے خدمات لی جائیں گی ۔جدید میٹرز کی تنصیب سے صارفین بجلی کی خریدوفروخت کر سکیں گے، بجلی کے عام ٹیرف ریٹ کے مطابق صارفین سے بجلی خریدی جائے گی اورفی یونٹ12روپے ہوں گے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ’’نیٹ میٹرنگ ‘‘منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔منصوبے کے تحت صارفین خود سولر بجلی پیداکرسکیں گے اور زائد از ضرورت بجلی لیسکو حکام کے ذریعے فالتو بجلی حکومت کو فروفت کر سکیں گے۔نیپرا کے سولر بجلی ریزولیشن کے مطابق جس صارف کے پاس اپنی اراضی موجود ہو وہ اس پر سولر پینل سسٹم لگاکر خود بجلی پیدا کرسکے گا۔ لسیکوحکام کی جانب سے نیپرا کو نئے میڑ ڈیزاین ،این ٹی ڈی سی کے ذریعے بھیجیں جائیں گے ۔ان کے منظوری کے بعداس منصوبے کا آغاز کر دیا جائے گا۔بجلی بنا کر حکومت کو بیچنے کے خواہشمند صارفین سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک بارہ صارفین کی جانب سے بجلی بنا کر بیچنے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…