کراچی (این این آئی)معروف دوا ساز کمپنی مارٹن ڈاؤ کے چیئرمین جاوید آکھائی کی اپنے دورہ فرانس کے دوران فرانس کے صدر فرنکوئس ہولانڈ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات خوشگوار انداز میں ہوئی اور ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فارما انڈسڑی کے فروغ کے حوالے سے تعاون پر گفتگو ہوئی۔یہ ملاقات فرانسیسی صوبے کوریز میں ہوئی اس ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر کے ہمراہ کوریز کے میئر، گورنر اور ڈپٹی گورنر موجود تھے جبکہ مارٹن ڈاؤ کے وفد میں چیئرمین کے ہمراہ ان کے مشیر ڈیوڈ سید اور دیگر لوگ موجود تھے۔اس موقع پر جاوید اکھائی نے فرانس کے صدر کو بتایا کہ انکی کمپنی فرانس میں ایک جدید ترین فارما سیوٹیکل پلانٹ لگانے جارہی ہے جسکو حنمی شکل دیدی گئی ہے۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر نے مارٹن ڈاؤ کی کاوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ فرانس میں نیا فارما پلانٹ ایک خوش آئیند عمل ہے اور حکومت اس سلسلے میں بھر پور تعاون کرے گی اور اس پلانٹ کے افتتاح میں بھی شرکت کرے گی۔