بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ریلوےکاعید پرمسافروں کوتحفہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسافروں کے لیے محفوظ اور آرام دہ سفری سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹر زآفس لاہورمیں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو عید الضحی کے موقع پر ٹرین آپریشن سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ریلوے امسا ل بھی ملک کے مختلف شہروں سے آٹھ سپیشل ٹرینیں چلائے گا ۔وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ عید الضحی پر ٹرین آپریشن کی خصو صی نگرانی کی جائے تاکہ ٹرینوں کو بر وقت منزل مقصود پر پہنچایا جا سکے اور مسافر اپنے عزیزواقارب کے ہمر اہ عید کی خوشیاں مناسکیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کو عید اور ٹرو کے روزٹرینوں کی تمام کلاسوں پر 25فیصدرعائیت دے گا ۔وزیرریلوے کو گرین کاریڈورپر ہونے والی پیش رفت سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت آوٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں کے کامیاب اجراء اور انکی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے تمام آوٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں کو مکمل تعاون فراہم کر رہاہے۔ اجلاس میں چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا،چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، مشیر ریلویز انجم پرویز،سیکریٹری ریلوے بورڈآفتاب اکبر، ممبر فنانس غلام مصطفی،انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس منیر احمد چشتی، ایڈیشنل جنرل منیجر پیسنجر مقصودالنبی،ڈائریکٹر جنرل لیگل افیئرزطاہر پرویز،ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل لیاقت علی چغتائی،چیف مارکیٹنگ منیجرعبدالحمیدرازی، چیف کمرشل منیجر پسنجرخالد خورشیدکنور، چیف انجینئرکیرج اینڈویگن عدنان شافع، چیف مکینیکل انجینئرلوکو شاہد عزیز، ڈی آئی جی شارق جمال سمیت دیگر ریلوے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحی کے مو قع پر اضافی رش کے پیش نظر 10ستمبر 2016سے 8عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ۔ پہلی اسپیشل ٹرین 10ستمبر کو کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے دن 11بجے روانہ ہوکر نواب شاہ ۔ ملتان کینٹ۔ فیصل آباد۔ سرگودھا سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10بجکر 30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے دن 12بجے روانہ ہوکر سکھر ۔ملتان اور لاہور کینٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 7بجکر 30منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ تیسر ی ٹرین 11ستمبر کو کراچی کینٹ سے دن 11بجے روانہ ہوکر براستہ روہڑی خانیوال۔ فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز لاہور پہنچے گی۔ چوتھی اسپیشل ٹرین 12ستمبر کو راولپنڈی سے صبح 10بجے روانہ ہوکر سہ پہر 3بجکر 10منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ پانچویں ٹرین لاہور سے شام 7بجکر 30منٹ پر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی اور رات 12بجکر 30منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی ۔ جبکہ چھٹی اسپیشل ٹرین واپسی کے لیے 17ستمبر کو پشاور کینٹ سے دن 11بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی ساتویں ٹرین راولپنڈی سے دن 11بجے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی اور اسی طرح آٹھویں عید اسپیشل ٹرین لاہورسے رات 8بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…