اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال 2016-17 ء کے تیسرے ماہ کے پہلے ہفتے میں انڈوں، ایل پی جی سلنڈر، آلو، ادرک، صابن سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ستمبر کے پہلے ہفتے کے دوران 35ہزار سے زائد آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کے شرح میں1.49فیصد جبکہ 8ہزار کے سے زائد کمانے والوں کیلئے مہنگائی کے شرح میں 1.77فیصد ریکارڈ کیا ہے، پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعددو شمار کی مطابق ستمبر کی پہلے ہفتے کی دوران 9اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جن میں ایل پی جی سیلنڈر، انڈے، ادرک، آلو، گڑ، ویجیٹیبل آئل شامل ہے، جبکہ 13اشیاء کی قیمتوں میں رواں ہفتے کی دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جن میں چکن برائلر، ٹماٹر، دال مونگ، پیاز، چینی، آٹا شامل ہے، جبکہ اس ہفتے کی دوران 31اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا،رواں ہفتے کی دوران 8ہزار روہے کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں1.77فیصد، 8ہزار سے 12ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں3.67فیصد 12ہزار سے 18ہزار آمدن والوں کیلئے مہنگائی کے شرح میں 0.94فیصد، 18سے 35ہزار تک آمد ن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں1.70فیصد جبکہ 35ہزار سے زائد کمانے والوں کیلئے 1.49فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔