کراچی(این این آئی)حکومت کی جانب سے گاڑی بنانے والی بیمار فیکٹریوں کو مراعات کے اعلان کے بعد دیوان موٹرز نے شہزور ٹرک کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے اور کارو ں کی پیداوار کیلئے کیا موٹرز سے رابطہ کر لیاہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق دیوان موٹرز کی جانب سے کولاو گروپ کے ساتھ اشتراک سے شہزور ٹرکوں کی دوبارہ پیداوار پر کام شروع کر دیا ہے۔ٹرکس کے اسپئر پارٹس کیلئے پارٹس فیکٹریوں کو ٹھیکے دے دیئے گئے ہیں جبکہ ٹرکوں کی باقاعدہ پیداوارایک ماہ میں شروع ہونے کا امکان ہے۔دوسری طرف جنوبی کوریا کی کیا موٹر کمپنی کی جانب سے دیوان موٹرز کے ساتھ کاروں کی پیداوار ی منصوبہ بندی کیلئے کورین کمپنی اپنا اہم دورہ مکمل کر کے واپس کوریا روانہ ہوجائے گی۔20 ہزار سالانہ گاڑیوں کی گنجائش والے دیوان موٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں وینز کی تیاری ترجیح ہو گی