کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آل صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی سے 50 ہزار 800 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے کمی سے 43 ہزار 542 میں فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی ریزور بینک کی جانب سے رواں مالی سال کے اختتام میں شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ سرمایا کار سونے کی بجائے ڈالر کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔