اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کے پیش نظر وزیراعظم میاں نوازشریف آج فیصل آباد میں 40میگاواٹ کوئلے سےبجلی پیدا کرنے والے پہلےنجی پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ستارہ کیمیکل انڈسٹریزکی جانب سے لگائے جانے والے پاور پلانٹ کےذریعے چالیس میگاوٹ تک بجلی پیدا کی جاسکے گی۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کئےگئے بیان کےمطابق نجی شعبے کی جانب سے اس طرح کے منظوبوں کا آغاز انتہائی حوصلہ افزاہےجس سے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔کوئلے سےچلنے والا بجلی گھر صنعتی شعبے میں اپنی نوعیت کا سب سےبڑا اور منفرد منصوبہ ہے۔اس منصوبہ میں خود کار نگرانی کا نظام بھی موجود ہے جس کےذرِیعےماحول کی حفاظت ممکن بنائی جاسکی گی۔