کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔بدھ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں5ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1314ڈالرہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار800روپے سے کم ہوکر51ہزار400روپے پرآگئی اسی طرح343روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار57روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پربرقراررہی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں