اہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے بچوں کے اغواء پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر منفی پر وپگنڈہ کر نیوالوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ‘اداکارہ حمزہ علی عباسی اور شہری حسن فیروز کو معافی مانگنے کا حکم ورنہ مقدمہ درج ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ علی عباسی نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پنجاب سے900بچوں کے اغواء کی پوست لگائی جبکہ پو لیس ریکارڈ کے مطابق ایسا کچھ بھی نہیں جس پر پنجاب حکومت نے بدھ کے روز انکو وراننگ لیٹر جاری کر دیا وہ معافی مانگیں ورنہ انکے خلاف مقدمہ درج کروایا جائیگا جبکہ اغواء شدہ بچوں کے اعضاء نکالنے اور انکو فر وخت کر نے کی پوسٹ لگانیوالے شہری حسن فیروز کو وراننگ لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں ان کو معافی مانگنے کا حکم دیا گیا ہے اور دونوں افراد کو پنجاب حکومت نے باقاعدہ طور پر وراننگ لیٹر جاری کر دیا ہے جبکہ حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میرے خلاف کاروائی سے پہلے حکومت کو جھوٹی خبر شائع کر نیوالوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے کیونکہ جب کوئی نیوز لگ جاتی ہے تو پھر اسکو کوئی بھی شےئر کر سکتا ہے ۔