جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ’ کلین یور زمین ‘کا آغاز، دیگر کمپنیوں کو چیلنج

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے معاشرتی فلا ح کیلئے حال ہی میں ایک سرگرمی کا آغاز کیا گیا ہے جس کو عوام الناس کی بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ یہ ایک معاشرتی سرگرمی ہے جس میں ادار ے کے عملے نے ایک علاقے کی صفائی کرتے ہوئے پاکستان کے دیگر معروف کاروباری اداروں کوبھی ایسی ہی سرگرمی کا چیلنج دیاہے ۔

1

اس چیلنج کا مقصد عوام الناس میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سرزمین پاکستان کو صاف کرنے کی جانب قدم اٹھانا تھا۔ مہم کو پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کیا گیا جس کو اب تک 2لاکھ63ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا جبکہ 864لوگوں نے اس کو شیئر کیا ہے۔

2

چند منٹ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین ڈاٹ کا م کا عملہ لاہور کے علاقے ایم ایم عالم روڈ سے متصل ایک سڑک کے کنارے موجود کچرے کو اٹھا کر کچرے کے ڈبوں میں ڈالتے ہوئے اس جگہ کی صفائی میں مصروف ہے۔ اس ویڈیو کے آخر میں زمین ڈاٹ کی جانب سے آن لائن ٹیکسی ایپلیکیشن کریم‘ آٹو مینٹیننس سروس آٹو جینی سمیت شاپستان‘ سارکیزمستان اور پینٹ کے معروف برانڈ برائیٹو کو ایسی ہی سرگرمی کا چیلنج دیا گیا ہے ۔

3

 

4

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…