اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشیا کی سب سے بڑی منڈی کا افتتاح ، کس ملک میں ہوا؟ جان کر خوش ہو جائینگے 

datetime 26  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی ،کراچی مویشی منڈی کا با قاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی محمد علی ملکانی ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز تھے۔منڈی کی انتظامیہ پر امید ہے کہ وہ لوگوں کو مشکلات سے پاک ماحول فراہم کرنے میں کامیا ب رہے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرمحمدعلی ملکانی نے کہاکہ صوبائی حکومت منڈی کی انتظامیہ کی پوری مدد کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ اس شہر کا اعزاز ہے کہ یہ تمام ملک سے تاجروں کی میزبانی کرتا ہے۔اس سے شہر کی معاشی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔یہاں کے شہریوں کی خریداری کی اہلیت سے تمام لوگ واقف ہیں وہ اس کو مویشیوں کی فروخت کے لیے زیادہ پر کشش پاتے ہیں۔ انہوں نے تاجروں اور خریداروں کی سہولت کے لیے کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔تاہم انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی ہدایت پر مویشی منڈی میں سندھ ویٹرینری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیمپ لگایا گیا ہے جو 3 شفٹوں میں 24گھنٹے کام کرے گا،۔ٹیمیں 17ویٹرینری ڈاکٹرز اور 16پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ہیں۔کم از کم پانچ ڈاکٹرز ہمہ وقت موجود ہوں گے۔مویشی منڈی میں 2 ایمبولینسیں 24 گھنٹے موجود رہتی ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کئے لئے فائر برگیڈ کی گاڑی اور ایمبولینس موجود ہیں۔انہوں نے منڈی انتظامیہ کی تعریف کی کہ اس نے لوگوں کی بھلائی میں دلچسپی لی تا کہ وہ خرید و فرخت کے عمل میں بھر پور حصہ لے سکیں۔
امید ہے کہ لوگ اس دفعہ جانوروں کی خریداری آسانی سکیں گے۔ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے صدر قاسم چنگیزی نے کہا :”ایک مختصر وقت میں اتنی بڑی منڈی کے لیے جگہ کا تیار کرنا اور اتنی سہولتوں مہیا کرنا ایک مشکل کام تھالیکن شہری اور صوبائی حکومت کے تعاون سے یہ مرحلہ بخوبی طے کر لیا گیا ہے۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ منڈی کی انتظامیہ نے تمام مقاصد بروقت حاصل کر لیے ہیں۔” “ہم نے اس با ت کویقنی بنایا ہے کہ تاجروں اور لوگوں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کو پہلے سے انتہائی حد تک چیک کر سکیں اور اس کے دوران پیش آنے والے مسائل اور کمی بیشیوں کا بخوبی جائزہ لے سکیں اور ان کو حل کر سکیں۔ ہمیں اس میں خاطر خواہ کامیابی ہوئی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ لوگوں کی بھلائی اور آسانی اور جان ومال کی حفاظت کے لیے اقدامات موئثر ہو نگے ۔”انہوں نے کہا :”میں منڈی کے منتظم جہانگیر چوہدری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مقررہ وقت میں منڈی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ منڈی کو عید تک مو ئثر طریقے سے چلانے میں کامیاب ہو نگے اور لوگوں کو بہترین خدمات فراہم کرینگے”۔منڈی کے منتظم جہانگیر چوہدری نے کہا کہ اس سال مویشی منڈی 950 ایکٹر پر قائم کی گئی ہے۔750 ایکڑ جگہ گائے منڈی جبکہ 200 ایکٹر بکرا منڈی اور اونٹ منڈی کے لیے مختص ہے۔ کل 26 بلاک بنائے گئے ہیں۔ 5 وی آئی پی بلاک اور 21جنرل بلاک ہیں۔ ملک بھر سے تاجر پہلے سے ہی منڈی میں اپنے مویشی لا رہے ہیں ۔ ابھی تک 150,000 مویشی لائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کو گاڑی پر اتارنے اورچڑھانے کے لئے مختلف مقامات پر50 ریمپ بنائے گئے ہیں۔
نمازیوں کے لئے مختلف مقامات پر 45 عارضی مسجدیں قائم کی گئی ہیں۔منتظم نے مزید کہا کہ مویشیوں کیلئے پانی دو وقت فراہم ہو گا جبکہ لوگو ں کو پینے کا اعلیٰ برانڈ کا پانی کمپنی سے براہ راست 24 گھنٹے میسر ہو گا۔ عوام کی سہولت کیلئے40 پبلک ٹوائلٹس بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پوری منڈی میں بیوپاریوں کی سہولت کیلئے بجلی فری دی گئی ہے جبکہ منڈی میں آنے والوں کے لئے پارکنگ مفت ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…