ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عوام کیلئے زبردست خوشخبری, گیس کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرانے گیس کی قیمتوں میں30روپے فی یونٹ کمی کافیصلہ کر لیا جبکہ سمری منظوری کیلئے حکومت کو بجھوائی جائیگی جبکہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے ایم ڈی نے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 75روپے اضافے کیلئے اوگر اکو درخواست دیدی ہے۔ سوموار کے روزلاہور کے مقامی ہوٹل میں عوامی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوگرا کی چےئر پر سن اعظمی عادل خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اوگرا نے بھی تمام معاملات کا جائزہ لیا ہے جسکے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں فی یونٹ30روپے کمی کی جائیگی جسکے لیے اوگرا کی جانب سے حکومت کو سمری بجھوائی جا رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں چےئر پر سن اوگرا نے کہا کہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو رہی ہے اسکے حوالے سے 31اگست تک فیصلہ ہو جا ئیگا جبکہ اس موقعہ پر ایم ڈی سوئی نادرن گیس کمپنی امجد لطیف نے کہا کہ ہم نے ایل این جی قیمت میں75روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے اور ہم نے رواں سال 5لاکھ نئے گیس میٹر زلگانے کا ٹارگٹ رکھا ہے کچھ وجوہات کی وجہ سے 2015میں ہم اپنا ٹارگٹ پور انہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے لائن لائسسز میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…