اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے پاک چین راہداری منصوبے کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں منصوبے کی ڈرون کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے بھی اس سلسلے میں وزیر اعظم سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سی پیک منصوبے کے حفاظتی انتظامات کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔مشاورت میں وفاقی حکومت نے پاک چین راہداری منصوبے کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے ڈرون کے ذریعے منصوبے کی نگرانی کی جائے گی سڑکوں ، ریلوے ٹریکس اور گیس پائپ لائنز کی نگرانی کی جائے گی دہشتگردی کی صورت میں فوری ردعمل دیا جائے گا ڈرون ہر وقت راہداری منصوبے کی نگرانی کرتا رہے گا ۔