بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پٹرول کی قلت کا خطرہ،ملک بھرمیں تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیاگیا

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی ) آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ز ایسوسی ایشن نے پی ایس او انتظامیہ کی جانب سے ماہانہ 50کر وڑ روپے فرنس آئل کی مد میں وصولی ختم نہ کرنے اور گرفتار رہنماؤں کو رہا نہ کرنے پر ملک بھر میں نیٹو سپلائی سمیت تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کلب میں پریس کا نفرنس و احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا جس میں سینکڑوں آئل ٹینکرز مالکان نے شرکت کی اس موقع پر آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئر مین میر محمد یوسف شہوانی نے مزید کہا کہ پی ایس او انتظامیہ ترتیب کی بجائے من پسند گاڑیوں کو لوڈ کر رہی ہے جب ہم نے اس بارے احتجاج کیا تو پی ایس او اور مظفر گڑھ انتظامیہ کی جانب سے مجھ 8عہدیداران کو گرفتار کر لیا گیا۔اگر گرفتار رہنما?ں شفیع مروت ،ظریف مروت ، حاجی حسن ، پنوں ، فرید اللہ وغیرہ کو 72گھنٹے کے اندر رہا نہ کیا گیا اور مجھ پر 90روز کے لئے ضلع بدر کا حکم نامہ ختم نہ کیا گیاتو ملک بھر میں نیٹو سپلائی سمیت تیل کی سپلائی بند کر دیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا گیا کہ کچھ عرصہ قبل پی ایس او کے لاجیسٹک منیجر حنیف سلطان کے خلاف پارکو پائپ لائن سے کلمپ لگا کر تیل چوری کا مقدمہ تھانہ محمود کوٹ میں درج کیا گیا تھا مگر ایس ایچ او محمود کوٹ چوہدری جاوید اختر نے بھاری رشوت لیکر مقدمہ سے نکال دیا تھا اور اس وقت بھی پی ایس او نے غلط پالیسی اختیار کی ہو ئی ہے اور پرائیویٹ غیر رجسٹر ڈ گاڑیاں پی ایس او سے لوڈ ہو رہی ہیں اس ظالمانہ پالیسی سے جھگڑے اور خون خرابے کا خطرہ ہے اگر کوئی بھی واقعہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری منسٹری پٹرولیم ،ایم ڈی پی ایس اور جی ایم پی ایس پر عائد ہو گی۔ انہوں نے وزیراعظم ، وزیر اعلی پنجاب ، منسٹری پٹرولیم اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہمارے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…