اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی عوام کیلئے زبردست خوشخبری ۔۔۔ سستی بجلی کی پیداوار کیلئےبڑے منصوبے پر کا م شروع، کون سا ملک ساتھ دے رہا ہے ؟

datetime 17  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 50میگاواٹ کے منصوبے کیلئے جنریشن لائسنس جاری کرنے کیلئے درخواست منظور کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق2006ء میں ایران کی کمپنی سونیئر کو نے جھم پیر میں 50 میگاواٹ کا منصوبہ لگانے میں دلچسپی کا اظہارکیا تھا۔ 2010ء میں ایران پاک پاور پرائیویٹ لمیٹڈ نے سندھ سرمایہ کاری بورڈ کے ساتھ ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے تھے جس کے بعد سروے اور زمین کی دستیابی کے عمل کا آغاز ہوا، سندھ حکومت نے 2011ء میں زمین الاٹ کردی لیکن زمین کے قبضے اوردیگر معاملات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی جس کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔بعد ازاں اکتوبر2013ء میں 10 سال کی تاخیرکے بعد کمپنی نے اب دوبارہ جنریشن لائسنس کیلئے درخواست جمع کرادی ہے ، منصوبے سے اکتوبر2017ء میں پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے اور اس پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 11کروڑ28لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…