دبئی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے ممتاز روزنامے خلیج ٹائمز نے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ابھرتی منڈیوں میں شمولیت سے معدلت کے اصول پر مبنی منڈی کی جہت تبدیل ہونے کی توقع ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان کا مقصد آئندہ10 سال کیلئے مسلسل تیزی سے آگے بڑھنا ،ایشیا اورافریقہ کی دس ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شامل ہوناہے۔خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شمولیت سے معدلت کے اصول پر مبنی منڈی کی جہت تبدیل ہونے کی توقع ہے کیونکہ بہت سی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اپنے ایک آرٹیکل میں اخبار نے لکھا کہ پاکستان کا مقصد آئندہ دس سال کے لئے مسلسل تیزی سے آگے بڑھنا ہے اورایشیا اورافریقہ کی دس ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شامل ہوناہے۔آرٹیکل میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے مائیکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں نمایاں پیشرفت کی ہے اور وہ جنوبی ایشیا کے ابھرتا ہوا ستارہ ہے اورایسا اعتماد پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔اخبار نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے 46 ارب ڈالر کے وعدے سے توقع ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردے گا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والی تجارتی معیشت میں تبدیل ہوجائے گا۔