ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

موبائل کمپنی اب صارفین کو بیمہ کی سہولت بھی فراہم کرے گی، بڑی انشورنس کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی): جاز کیش اور مائیکروانشور(MicroEnsure)کے درمیان ایک اسٹریٹجک اتحاد قائم ہو گیاہے ۔ اس اتحاد کے تحت مائیکرو انشور ،جوبڑی مارکیٹوں میں بیمہ کی فراہمی کے عالمی راہنماہے، جاز کیش کے کسٹمرز کو چھوٹے پیمانہ پر بیمہ اور دیگر حل فراہم کرے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے موبی لنک کی وائس پریزیڈنٹ ڈیجیٹل اینڈ موبائل فنانشل سروسز، انیقہ افضل ساندھو نے کہا،’’ہم اس شراکت پر بہت پرجوش ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ مائیکروانشور کے وسیع تجربہ پر مبنی بیمہ کی جدید پروڈکٹس اور بالخصوص پاکستانی مارکیٹ کے بارے میں ان کے تجربہ سے ہمارے کسٹمرز کوفائدہ ہو گا۔ جاز کیش بیمہ کو اپنی مالی خدمات کا اہم جزو سمجھتا ہے اور مائیکروانشورمخصوص خطرات سے متعلق ہمارے کلائنٹس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بیمہ پروڈکٹس پیش کرے گا۔‘‘اس شراکت کے تحت مائیکرو انشورزندگی، صحت اور مائیکرو اسیٹس سے تعلق رکھنے والے مخصوص خطرات سے نمٹنے کے لیے بیمہ سولوشنز تیار کرے گا جنہیں ایک سادہ عمل کے ذریعہ جاز کیش کے مختلف سیلز اور سروس ٹچ پوائنٹس کے ذریعہ تقسیم کیا جا سکے۔بیمہ شدہ اور نیم بیمہ شدہ لاکھوں پاکستانیوں تک پھیلاؤ کے ایک بڑے سنگ میل کوعبور کرنے کے لیے اس شراکت کی تعریف کرتے ہوئے مائیکرو انشور کے کنٹری منیجر پاکستان اینڈ ہیڈآف بزنس ڈیویلپمنٹ ایشیا، ریحان بٹ نے کہا،’’ہمیں یقین ہے کہ اس شراکت کے ذریعہ پیش کی جانے والی جدید بیمہ پروڈکٹس بڑی مارکیٹ کے اراکین کو ان کی رقم کی بہترین افادیت فراہم کریں گی اور خطرہ سے تحفظ کے لیے لاکھوں پاکستانیوں کا اعتماد قائم کرنے میں مدد دیں گی۔ انتہائی سادہ پروکٹس کی تیاری کے حوالہ سے اپنی شہرت کو برقرار رکھتے ہوئے ہمارا ارادہ ہے کہ ہم جاز کیش کے کلائنٹس کے لیے بھی FMCG کی طرز پر بیمہ پروڈکٹس تیار کریں جن میں اندارج اور کلیم کا طریقہ نہایت آسان ہو۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…