بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

غیرقانونی منی چینجرز کیخلاف بڑے اقدام کی تیاریاں

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مرکزی بینک اور ایف آئی اے کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد آنے والے دنوں میں ملک بھر میں غیرقانونی منی چینجرز کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا امکان ہے ،رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو قانونی دائرے میں لانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک اور ایف آئی اے کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد ملک بھر میں غیر قانوہنی منی چینجرز کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع ہونے کا امکان ہے اور دونوں اداروں کی مشترکہ کارروائیوں سے غیر قانونی تجارت اور دہشتگردوں کی فنڈنگ کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق مطابق ملک بھر میں تقریباً30ہزار غیر قانونی منی ایکسچینجرز کام کررہے ہیں اورغیر قانونی منی چینجرز کے ذریعے رقوم کی غیر قانونی منتقلی کا حجم لاکھوں ڈالرز ہے ۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے منتقل ہونے والی رقم دہشت گردوں کی فنڈنگ کیلئے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں پاکستان سے اربوں ڈالرز دبئی اسمگل ہوئے اور دبئی میں پراپرٹی کے کاروبار میں پاکستانی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ رقم پاکستان سے کیسے منتقل ہوئی۔اسی طرح آف شور کمپنیوں میں بھی اربوں ڈالرز پاکستان سے منتقل کیے گئے اور متعلقہ ادارے اسمگلنگ کا سراغ لگانے میں ناکام رہیں۔اس حوالے سے لائسنس یافتہ کرنسی ڈیلرز سے کئی ماہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم اب تک کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آسکے ہیں۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقوں سے رقوم کی بیرون ملک منتقلی میں غیر لائسنس یافتہ لوگ ملوث ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…