بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

10،100یا 200 کرو ڑ نہیں بلکہ پورے 300کروڑ لوگوں کے لئے زبردست منصوبہ

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنکیانک (آئی این پی )پاک چین اقتصادی راہداری کمیٹی کے رکن سنیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ صرف دو ملکوں کے درمیان ہی نہیں بلکہ اس سے 3 ارب لوگوں کا مستقبل وابستہ ہے،معیشت میں انقلاب آئے گا،صنعتی شعبے میں ترقی ہو گی۔ چین توانائی کے بڑے پروجیکٹس میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے ۔کرامے فورم کے اختتام پرسنیٹر طلحہ محمود نے چائنا ریڈیو انٹرنیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ صرف پاکستان اور چین کے لوگوں کے لئیے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ اس سے اس خطے میں رہنے والے 3 ارب لوگ براہ راست فائدہ اٹھائیں گئے۔ اس سے اس علاقے کی معیشت میں انقلاب آئے گا اور بہت سے مسائل کا حل نکلے گا، اور علاقہ پر امن ہو گا ، اور اس سے لوگ خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان توانائی کے مسائل سے دوچار ہے اور چین اس حوالے سے بڑے پروجیکٹس میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جس سے پاکستان کو انرجی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی، اورصنعتی شعبے میں ترقی ہو گی۔ سنیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ چین ، پاکستان، ایران اور قزاقستان اس خطے کے بڑے ملک ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انسانی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا چائیے ، ان ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کی زبان سیکھنا چاہیے تا کہ ایک دوسرے کی تہذیب، ثقافت اور تاریخ کو سمجھنے میں آسانی پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہا آنے والے دور میں چین اور پاکستان کے درمیان تجربہ کار ماہرین کا تبادلہ ہونا بہت ضروری ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان، تعاون اور ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…