کراچی( آن لائن )پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک اور اہم ترین سنگ میل عبور کرلیا، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار چالیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی رہی جس کے سبب مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس بھی پہلی بار چالیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ کی تاریخی تیزی مثبت معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔