بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کراچی والو ں کیلئے اچھی خبر بڑی منظوری دیدی گئی

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک ) حکومت سندھ نے کراچی کے لیے اعلان کردہ 10ارب روپے کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی ٹیکنیکل کمیٹی پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی منظوری کے بعد گزشتہ روز پرونشل ڈیو لپمنٹ ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی)نے بھی میگا ترقیاتی منصوبوں کی حتمی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ان منصوبوں پر جلد کام شروع ہونے کا امکان ہے سندھ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ نے ٹھیکداروں کی پری کوالیفیکشن کے لیے اشتہارات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے میگا منصوبوں میں 10کی منظوری دی گئی ڈرگ روڈ اسٹیشن کے سامنے راشد منہاس روڈ فلائی اوور کو گرا کر نیا پل تعمیر کرنے کی منظوری وزیر اعلیٰ کی اجازت سے مشروط کردی گئی ہے جب کہ اسٹار گیٹ اور ریجنٹ پلازہ پر انڈر پاسز کے پروجیکٹ کو ختم کرکے یہاں ٹریفک منیجمنٹ بہتر بنایا جائےگا کراچی کے لیے جو میگا پرو جیکٹس منظور کئے گئے ان میں شاہین کمپلیکس سگنل پر شہید بے نظیر بھٹو فلائی اوور ، حسن اسکوائر تا نیپا چورنگی یونیورسٹی روڈ این ا ی ڈی یونیورسٹی تا سفورا چوک، طارق روڈ ، موسمیات روڈ، حب ریور روڈ کا بقایا حصہ، ناتھا خان برج کے نیچے یو ٹرن، میٹرو پول تا اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل کی کشادگی، منزل پمپ فلائی اوور اور سب میرین چورنگی انڈر پاس شامل ہیں واضح رہے 10ارب روپے کے پیکج میں واٹر بورڈ کے پپری فلٹر پلانٹ پمپنگ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…