بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ‘ کس کی امداد کا منتظر ہے؟ ایرانی وزیر کاحیرت انگیز جواب

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن ) ایران کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد کاظم نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایران تیار ہے مگر پاکستان اس منصوبے کیلئے چینی سرمائے کا انتظار کر رہا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل افیئرز کی جانب سے ’’پاک ایران اسٹریٹیجک تھنکنگ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران اپنے حصے کا کام کر چکا ہے اب پاکستان کو اپنا کام کرنا ہے ،پاک ایران دوستی ہمیشہ قائم رہنے والی ہے یہ تاثر غلط ہے کہ ایران پاکستان کو اقوام متحدہ کا ایجنٹ سمجھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 76فیصد لوگ ایران تعلقات کے حامی ہیں جبکہ میرے خیال میں 99فیصد ہمارے لوگ پاکستان سے تعلقات بڑھنے کے خواہشمند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایران اوپن سوسائٹی ہے وہاں لوگوں کو ہر قسم کی رائے دینے کا حق حاصل ہے مگر پاکستان سے بہترین تعلقات کیلئے ایران میں کوئی اختلافات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پڑوسی ممالک نے ہمارے جوہری پروگرام کے خلاف کام کیا مگر ایران نے کامیابی کیساتھ مگرمغرب سے ڈیل کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آزاد اور خود مختار قوم ہے اسے اقوام متحدہ کا پھٹو قرار دینا سراسر غلط ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی فوری تکمیل کیلئے پر عزم ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس پر عملدرآمد ہو مگر پاکستان چینی فنانسنگ کے انتظار میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے بدلتے ہوئے رجحانات کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اور کوئی آپشن نہیں ہے ایران کے اور بھی پڑوسی ممالک ہیں لیکن پاکستان کیساتھ ایران تعلقات کوجو چیز مضبوط تر بنارہی ہے وہ مذہب ہے ۔ہمیں دنوں ملکوں کے درمیان دوستی کو سنجیدگی کیساتھ آگے لیکر چاہیئے کیونکہ دنیا کی تیسری طاقت اسے نقصان پہنچا چاہتی ہے ۔امریکہ کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں سے متعلق متنازع بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی سیاستدانوں کی منظم سوچ نہیں ہے ڈونلڈ ٹرمپ اسکی بڑی مثال ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…